Younas khan new entry to cricket board





بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک بار پھر بڑا عہدہ دینے کی تیاریاں








رمیز راجہ کا چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد سب سے پہلی تبدیلی یہ ہوئی کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد اب وسیم خان بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جبکہ دو غیر ملکی کوچز کو پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں شامل کرنے کے بعد اب ثقلین مشتاق اور یونس خان کو بھی پی سی بی میں لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

دوسری جانب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا تقرر ابھی ہونا باقی ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مقامی سپورٹ سٹاف ہیڈ مقررکرنے کا کہاتھا۔ سپورٹ سٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں ۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو سے تین روز میں کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ وہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں پہلے بھی ادا کر چکے ہیں تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں دوبارہ اینٹری دلوانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Comments

Popular Posts